وزیر اعظم کے نوٹس کے باوجود چینی کی سمگلنگ ہمسایہ ملک افغانستان جاری ہے
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں چینی کی مصنوعی قلت کے سبب فی کلو 95 روپے سے بڑھ کر 170روپے فی کلو فروخت جاری ہے ہمسایہ ملک افغانستان چینی کی سمگلنگ میں ملوث بڑے بڑے مگر مچھ روزانہ ہزاروں بوریاں افغانستان بارڈر اور تفتان کے راستے سمگل کررہے ہیں جس کی وجہ سے چینی کی بحران پیدا ہوگئی ہے اس میں حکومتی اعلی عہدیداران بھی ملوث ہے مہنگائی کے سبب پہلے ہی عوام کی چیخیں نکل چکی ہے وزیر اعظم کے نوٹس کے باوجود چینی کی سمگلنگ رک نہ سکی بلوچستان حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کے بھائی بھی چینی کی سمگلنگ میں ملوث ہے اس لئے سمگلروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی اگر یہی سلسلہ رہا تو ستمبر میں چینی کی قیمت فی کلو 200روپے تک پہنچ جائے گی الیکشن قریب ہے نگران حکومت میں ایک ہفتہ باقی ہے اب بھی وقت ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں چینی کی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے تاکہ عوام کو ریلیف باہم پہنچائی جاسکے


