’طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارک’،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارک ،بہادر، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو جنہوں نے قائد محمد نواز شریف سے اور جماعت سے نظریاتی وابستگی،وفا اور محبت پر پانچ سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہو گئی ۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے بدھ کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ طلال چوہدری تو پانچ سال بعد اہل لیکن انھیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔طلال چوہدری اپنے ضمیر ہی نہیں، وقت اور عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہے، الحمدللہ۔
Load/Hide Comments


