صدرعارف علوی نے قانون ِ شہادت اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے 2 ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بلوں کی منظوری دے دی ۔صدر مملکت نے قانون ِ شہادت (ترمیمی)بل 2023 کی منظوری دی بل کا مقصد قانونِ شہادت 1984 میں ترمیم کرنا ہے صدر مملکت نے نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل2023 کی بھی منظوری دی بل کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ ، 1997 میں ترمیم کرنا ہے صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں