گوادر میں پاک چائنا یونیورسٹی کا قیام یہاں کے بچوں کا حق ہےجسے چھینا جارہا ہے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

گوادر (آن لائن)سابق وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاک چائنا گوادر یونیورسٹی گوادر میں تعمیر کی جائے قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں پاک چائنا یونیورسٹی کا قیام یہاِں کے بچوں کا حق ہے لیکن ان سے یہ حق چھینا جارہا ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کسی ایسے شخص کے نام پر رکھنا جس کا گوادر سے دور دور تک کوئی تعلق نہ ہو ناقابل قبول ہے۔ یہ ایئرپورٹ گوادر کے نام پر ہی ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں