میکسیکو، بس گہری کھائی میں جا گری،17افراد ہلاک ،22زخمی
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں مسافروں سے بھری بس موڑکاٹتے ہوئے160فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ زخمیوں اور لاشوں کوہسپتا ل منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی گئی ۔گزشتہ ماہ بھی میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ایک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


