ایران، مغربی بلوچستان کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، جیل کے گرد سکیورٹی زون میں لگی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں شمالی تہران کے جنگلات میں سخت گرمی کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث جیل کے ارد گرد سکیورٹی زون میں لگی بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ صرف چند منٹوں کے لیے لگی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کے باعث جیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان ہوا۔ ایون جیل بجلی کی خاردار تاروں سے بھی گھرا ہوا ہے۔ اس جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں اور دہری شہریت والوں کو رکھا جاتا ہے۔اس جیل کے ایک حصے میں گزشتہ سال اکتوبر میں لگنے والی آگ کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں ان دنوں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں