عمران خان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد منتقل کرنے کی اطلاعات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا۔ ان کو اسلام آباد لے جائے جانے سے متعلق بتایا گیا تھا۔ پہلے ان کو لاہور سے گاڑی میں بذریعہ موٹروے وفاقی دارالحکومت پہنچانے کا انتظام کیا گیا تاہم اب ان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے پرانے ایئرپورٹ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی جہاں سے ممکنہ طور پر عمران خان کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر اڑان بھرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں