ہم انتہائی چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں، قومی تعمیر کے منصوبوں پر کام کریں گے، سربراہ فضائیہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ فضائیہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سرپرستی میں قومی تعمیر کے منصوبوں پر کام کرے گی۔ سربراہ فضائیہ نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس وقت انتہائی چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کی طرف سے قائم کیے گئے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ارتقاءکا دور ہے جس نے ٹیکنالوجیز کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کرکے قومی سلامتی اور دفاع سے متعلق روایتی تصورات پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی سرپرستی میں قومی تعمیر کے منصوبوں، بالخصوص ایرو اسپیس اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں