یوکرین کا روسی کیمیکل ٹینکر پر ڈرون حملہ، عملے کے ارکان زخمی

ماسکو (این این آئی) یوکرین نے روس کے کیمیکل ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی ٹینکر کو یوکرین کے ڈرونز نے آبنائے کیرچ میں نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے بعد کریمیا کو روس سے ملانے والے پل کو مختصر وقت کے لیے بند کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام کا کہناتھا کہ یوکرینی ڈرون حملے سے ٹینکر کو نقصان پہنچا تاہم تیل کا اخراج نہیں ہوا۔ حملے کے وقت روسی آئل ٹینکر میں عملے کے 11 افراد سوار تھے۔عملے کے چند ارکان شیشے ٹوٹنے سے زخمی ہوئے۔امریکا نے روس کے اس ٹینکر پر شام کے صدر بشارالاسد کو مدد فراہم کرنے والی روسی فورسز کو جیٹ فیول سپلائی کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں