مستونگ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (صباح نیوز) درینگڑھ اتوار کی شب 9 بجے قریب مولی شیر محمد کے بیٹے یوسف کو گھر کے قریب چوروں نے روکنے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سوار چوروں کے ساتھ ہاتا پائی کی، اس دوران چوروں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یوسف نامی شخص شدید زخمی ہوا جسے نواب غوث بخش اسپتال مستونگ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ چور اپنی موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر چھوڑ کر یوسف کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں