تربت میں قتل ہو نے والے ٹیچر کا مقدمہ سٹی تھانہ میں درج کرلیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) تربت میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہو نے والے ٹیچر کا مقدمہ سٹی تھانہ تربت میں درج کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیچ کے جاری اعلامیے کے مطابق تربت کے علاقے ملک آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے ٹیچر عبدالرﺅف ولد برکت سکنہ جت بلنگور دشت کا مقدمہ پولیس سٹی تھانہ تربت میں درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد تفتیش کے دائرہ کو وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی حقیقت سامنے آئے اور قانون کے مطابق کارروائی ہوسکے۔ اعلامیے کے مطابق پو لیس نے واقعے کی تفتیش کے لئے اسپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے کسی بھی قسم کی مصدقہ اطلاع ملنے پر تفتیشی ٹیم کو آگا ہ کریں ۔ پو لیس نے تمام مکتب فکر کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی بیان بازی نہ کریں جس سے مذہبی منافرت ہو یا بلوچ قوم میں تفر قہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں