اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، نوشہرہ اور صوابی میں لزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں