بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے سے نامعلوم شخص نے پاکستان کا جھنڈا اتار کر پی ٹی آئی کا لگا دیا
بریڈ فورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران نامعلوم شخص نے قونصلیٹ آف پاکستان کی بلڈنگ سے پاکستانی جھنڈے کو اتار کر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے کے بعد پاکستان کے جھنڈے کو اپنی کار میں رکھ کر موقع سے فرار ہو گیا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں، اگر قو نصلیٹ کی انتظامیہ نے اس شخص کے خلاف جلد از جلد کارروائی نہ کی تو یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی بھرپور احتجاج کرنے کیلئے تیار ہو چکی ہے ، پاکستانی کمیونٹی کا کہناتھا اگر اج ہم نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہ کی تو کل یہ کام ہمارے دشمن بھی کر سکتے ہیں، لہذا قونصل جنرل بریڈ فورڈ اور پاکستان ہائی کمیشن لندن اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے عوام کے سامنے لائیں۔
Load/Hide Comments


