ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسی انتخابی ریلی کے بعد قتل

کویٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں انتخابی ریلی کے اختتام پر صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسی کو قتل کردیا گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکواڈورمیں ہونے والے انتخابات میں صدارت کے امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو پر اس وقت ایک شخص نے فائرنگ کردی جب وہ کویٹو شہر میں ریلی سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے،صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کوسر میں گولی مار دی گئی۔فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے۔ پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور شدید زخمی ہوا اور گرفتاری کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں فرنینڈو لاسینسیو کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اس واقعے میں ملوث ہے وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروش گروہوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں