لاہور، گھریلو ملازمہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لٹکی ہوئی لاش برآمد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورپولیس نے کاہنہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گھریلو ملازمہ کی لٹکی ہوئی لاش برآمد کر لی۔ پولیس کو لاہور کی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں 22 سالہ ملازمہ کی لاش لٹکی ہوئی ملی جو ایک ڈاکٹر کے گھر صفائی سمیت امور انجام دیتی تھی۔پولیس نے فارنزک ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بلایا جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ کیا یہ ایک اور تشدد کیس ہے اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


