’ آج قوم نجات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے‘ ،پی ڈی ایم کی حکومت ختم ہونے پر تحریک انصاف نے بیان جاری کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے بھیجی گئی سمری کو منظور کر لیا تھا جس کے بعد اب نگران سیٹ اپ کیلئے صلاح مشورے تیز ہو گئے ہیں تاہم پی ڈی ایم کی حکومت ختم ہونے پر تحریک انصاف نے یوم تشکر و نجات مناتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ آج قوم نجات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے ، کے پی انتخابات نہ ہو نا آئین سے انحراف، نظر انداز کیا گیا ،سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدالتوں کی حیثیت کو مسمار کیا گیا ،پی ڈی ایم نے قوم کو تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ،پی ڈی ایم نے قوم کو اپنی نااہلی اور پے درپے حماقتوں کی بھینٹ چڑھا دیا ۔
Load/Hide Comments


