کوہلو میں محکمہ جنگلات کی نااہلی، قدرتی درختوں کی بے دریغ کٹائی، عملہ غائب

کوہلو (آن لائن) محکمہ جنگل و جنگلی حیات نظروں سے اوجھل، کوہ جاندارن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں قدرتی درختوں کا بے دریغ کٹائی جاری ڈی ایف او ڈیوٹی سے غائب تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ جنگل و جنگلی حیات منظر عام سے غائب ڈی اف او سمیت پورا سٹاف گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیںکوہ جاندارن اور محلقہ علاقوں میں قدرتی درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے درختوں کے ساتھ ساتھ امان جیسے خطر ناک جڑی بوٹی کا کٹائی بھی جاری امان سے آئیس جیسا خطرناک منشیات تیار کیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے سیکٹریری جنگلات ڈی جی جنگلات سے مطالبہ کیا کہ درختوں کی کٹائی جنگلی جانور اور امان کی کٹائی کو نہیں روکا گیا تو شیدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں