نواز شریف ستمبر میں واپس آئیں گے،کچھ قوتیں اب بھی عمران کو بچانے میں مصروف ہیں،جاوید لطیف
اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبرکے وسط میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد ملک کی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا،15 ماہ میں ہماری حکومت نے خارجہ امور اورمعیشت میں بہتری کےلئے اقدامات کئے اورملک کو2017کا پاکستان بنانے کا پوری دیانتداری سے کوشش کی مگرسابق دور کا بگاڑ اتنا تھا کہ ہم اس میں ناکام رہے۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اداروں میں بیٹھے لوگوں، عوام اور سی پیک کے مخالفین کو اب احساس ہوچکا ہے کہ 2017والا پاکستان صرف نواز شریف ہی بنا سکتا ہے،2017کے سارے کے سارے کردار غیرملکی سازش کا حصہ تھے، مسلم لیگ (ن) نے جمہوری استحکام کےلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا جس کے بعد 15 ماہ پہلے تبدیلی آئی، چند قوتیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے خلاف ہوگئیں تھیں اور بعض لوگ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو مائنس کرنے والی قوتوں کے آلہ کار بنے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کےلئے کوشاں ہیں۔سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں،کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے، انتخابات میں جس کا سی وی بہتر ہوگا عوام اسی کو منتخب کریں گے،(ن )لیگ نے جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، ہم نے دیانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کو 2017 کا پاکستان بنا سکیں تاہم ہم ناکام رہے کہ انتخابات میں جس کا سی وی بہتر ہوگا عوام اسی کو منتخب کریں گے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں


