اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان جاں بحق
غزہ (آن لائن )مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہید نوجوان کی شناخت 27 سالہ عامر احمد خلیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس میں زندگی کی رمک باقی تھی لیکن بروقت اسپتال نہ پہنچانے کے باعث زیادہ خون بہہ گیا تھا
Load/Hide Comments


