کوئٹہ ، قمبرانی روڈ پر گرلز ہائی اسکول کے قریب سے دستی بم برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر گرلز ہائی اسکول کے قریب سے دستی بم برآمد ، بم ڈسپوزل سکوارڈ نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا ،ایس ایچ او سریاب کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی قمبرانی کے باہر سے دستی بم برآمد ہوا ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس اوربم ڈسپوزل سکوارڈ نے موقع پر پہنچ کر برآمد ہونیوالے دستی بم کو ناکارہ بنادیا،اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


