غیر سنجیدہ درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کی جائے، تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا نظام بہترین ذریعہ ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں جلد مکمل کر نے کا فیصلہ کرلیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی زیرصدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے شرکت کیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عدلیہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ججز، عدالتی عملے اور وکلا کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کی جائے، تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا نظام بہترین ذریعہ ہے، ثالثی کے نظام سے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔اجلاس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے سالوں سے زیرالتوا مقدمات کے فیصلوں کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی یقین دہانی کرادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں