برطانیہ میں گاڑیوں سے بھری سڑک پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک چھوٹے طیارے نے کاروں سے بھری سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ حیران کن طور پر طیارے کا عملہ بچ گیا ۔ ہائی وے پر موجود کاریں بھی بڑی تباہی سے بچ گئیں۔ طیارے کو جمعرات کو شام 6 بجے ایک مصروف سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ ایک ایمبولینس ، ریسکیوکی گاڑی اور پولیس کی ٹیمیں فوری طورپر طیارے کی لینڈنگ کے مقام پر پہنچ گئیں ۔ طیارے کو گلوسٹر شائر کے گولڈن ویلی ڈسٹرکٹ میں ہائی وے پر زبردستی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کا عمل بحفاظت ہوا ور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں