بلوچستان اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی سمری پر دستخط کردیے۔قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے بعد اب بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی، گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی تھی۔ بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ کابینہ بھی ختم ہوگئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان اپوزیشن لیڈر سے نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے، نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں