پنجگور گرڈ اسٹیشن پر بم حملہ، بجلی کی فراہمی معطل

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور گرڈ اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، شہر میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر معطل۔ ذرائع کے مطابق ہینڈ گرنیڈ گرڈ اسٹیشن کے احاطے میں گرکر پھٹ گیا، گرینڈ پھٹنے سے گرڈ اسٹیشن کا سسٹم جزوی طور پر متاثر ہوا، جس سے ایک ہیوی 10/13 کے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے جس سے تسپ عیسیٰ اور سوردو فیڈرز سمیت، گرڈ اسٹیشن کی بجل معطل ہوگئی ہے، اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں