خضدار سے سرگودھا یونیورسٹی کا طالبعلم شمس بلوچ لاپتا
خضدار، خضدار سے طالبعلم لاپتا۔ اطلاعات کے مطابق خضدار سے شمس بلوچ جو کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ایگریکلچر کے پانچویں سیمسٹر کے اسٹوڈنٹ ہیں کو گزشتہ رات ڈیڑھ بجے انکے گھر خضدار سے مسلح افراد نے لاپتا کردیا۔ اس حوالے شمس بلوچ کے اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا کہ شمس بلوچ کو لاپتا کردیا گیا۔ شمس بلوچ کے چچا نے کہا کہ اس کے بارے میں اب تک ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں ہے۔ میں تمام متعلقہ افسران اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بھتیجے کی رہائی کو یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments


