خاران، گورنمنٹ بوائز کالج میں دوسرا بم حملہ
خاران شہر میں یکے بعد دو دھماکے، شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ خاران میں گورنمنٹ بوائز کالج میں دوسرا بم حملہ۔ دوسرا دھماکہ گورنمنٹ بوائز کالج خاران میں جاری کرکٹ میچ کے دوران ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ اس سے قبل شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں 14اگست کی مناسبت سے جاری والی بال کے فیسٹول کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ ہوا۔
Load/Hide Comments


