روپوشی ختم کررہا ہوں، کچھ ہوا تو ذمے دار موجودہ حکمران ہی ہوں گے، شیخ رشید
راولپنڈی (انتخاب نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے روپوشی ختم کرکے آج منظرعام پر آنے کا اعلان کردیا۔ اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں جشن آزادی کا خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال سے 13 اگست کو خطاب کر رہا ہوں، عوام آج راجا بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر آنے کیلئے تیار رہیں۔ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ پولیس لال حویلی سے لاو¿ڈ اسپیکر اور آتش بازی کا ٹرک لے گئی ہے، ہم اصلی اور نسلی لوگ ہیں، دوستی اور دشمنی قبر تک لے کر جاتے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکمران ہی ہوں گے۔
Load/Hide Comments


