بجلی بلوں کی عدم ادائیگی، کیسکو نے متعدد سرکاری محکموں کو نوٹس جاری کردیے

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان کے خلاف مختلف سرکلز میںکارروائیاںجاری ہے اس سلسلے میںبجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات کے حامل مختلف نادہندہ سرکاری محکموںکو نوٹسز جاری کردئےے گئے ہیں جن میں محکمہ لوکل باڈیز کے ذمہ مجموعی طورپر 2208ملین روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بھی اسی محکمہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جو کہ مسلسل نوٹسز جاری کرنے کے باوجود اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی نہیں کررہی ہے ۔محکمہ لوکل باڈیز نے صوبہ بھرمیں کیسکوکے مختلف سرکلز کے بقایاجات اداکرنے ہیں جس میں سے کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے 1170ملین روپے ، لورالائی سرکل کے 419ملین روپے ، خضدارسرکل کے70ملین روپے ،سبی سرکل کے 212ملین روپے جبکہ پشین سرکل کے 24ملین روپے اورمکران سرکل کے 311ملین روپے محکمہ لوکل باڈیزکے زمہ بقایاجات شامل ہیں۔کیسکواپنے تمام نادہندہ صارفین کو بل جاری کرتے وقت بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقظع کرنے کا نوٹس بھی دیتی ہے جسکے بعد بل جمع نہ کر نے کی صورت میں کیسکومجبوراً عدم ادائیگی پر نادہندگان کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کردے گی۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندگان کے خلاف مختلف سرکلز میں کارروائیاں کررہی ہے ۔لہٰذا کیسکونے اپنے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے بلوںکی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ واجب الادابقایاجات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیںبصورت دیگرکیسکوکسی بھی نادہندہ صارف کے کنکشنز منقطع ہونےکی صورت میں انکے کسی بھی زحمت کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں