کوہ ہربوئی پر برفباری، موسم سرد ہو گیا

قلات میں ہلکی ہلکی بارش و ہلکی برفباری، جبکہ سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ،بجلی کی آنکھ مچولی، جبکہ گیس مکمل بند، لوگوں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قلات شہر و گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش و ہلکی برفباری ہوئی جوکہ وقفے وقفے سے شام تک جاری رہا۔جبکہ سیاحتی مقام کوہ ہربوئی کے پہاڑوں پر بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی۔ بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب بارش و شدید سردی میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے گیس مکمل غائب ہے جبکہ رہی سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ نے پوری کردی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی حلقوں نے گیس کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں