پاکستان میں فرقہ واریت کی فضا کو ایک بار پھر ہوا دی جارہی ہے، فقہ جعفریہ کوئٹہ
کوئٹہ (این این آئی) فقہ جعفریہ کوئٹہ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی فضاءکو ایک بار پھر ہوا دی جا رہی ہے، پاکستان میںصحابہ کرام کے نام پر خواتین، بچوں کا قتل کہاں کی روایات ہے، ما ضی میں پاس شدہ نا موس صحا بہ و اہل بیت بل میں تر میمی شق سے رنجشوں اور دشمنیوں میں بل کا غلط استعمال ہورہا ہے ۔ یہ بات علا مہ سید ہاشم مو سوی، علامہ مو سیٰ حسینی، مبشر حسینی ، علامہ سر ور حسینی، علامہ سید محمود حسین حسینی، علامہ بوستان علی رفیعی نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا وجود کلمے کی بنیادپر لایا گیا جس میں تمام مکاتب فکر شیعہ، سنی، دیوبندی اور بریلوی کے زعماءوطن کے حصول کی جد وجہد میں شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسا وطن جس میں تمام مسالک کے لوگ اپنے اپنے عقائد کے مطابق امن و محبت کے ساتھ آزادانہ طور پر زندگی گزارہے تھے لیکن ضیاءکے زمانے سے پاکستان میں تنگ نظری، تعصب، فرقہ واریت اور نفرت کی فضاءکو پروموٹ کیا گیا جسکے نتیجے میں گزشتہ بیس سے پچیس سال میں پاکستان میں 80سے90 ہزار بے گناہ لوگ قتل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تنگ نظر طبقے نے عجلت اور بے سمجھی میں پاس شد و ناموس صحابہ و اہلبیت بل میں ترمیمی شق داخل کر دیا جس سے رنجشوں اور دشمنیوں میں بھی بل کا غلط استعمال ہو رہا ہے ۔


