شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ن لیگی رہنمائوں کے رواں ہفتے لندن روانہ ہونے کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف، سابق وزیر داخلہ اور(ن)لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان ، سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید اوردیگر (ن)لیگی رہنمائوں کے رواں ہفتے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔ شہبازشریف سمیت دیگر (ن)لیگی رہنما لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ اوردیگر امور زیرغورلائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ پارٹی کو کس طرح منظم کرنا ہے اورکس طرح بہتر بنانا ہے اورآئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی معاملات زیرغور لائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


