عام آدمی کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی

اسلام آباد(صباح نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی سردار جہانگیر خان ترین کی جانب سے سینئرپارٹی رہنمائوں اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں دیئے گے عشایئے سے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اس بیٹھک میں قائدین کی جانب سے متحرک اور بھرپور سیاست شروع کرنے کا اعلان کیا گیا اور کسی جماعت سے الحاق کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پارٹی نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کریں گے، ہر حلقے میں جا کر عوامی رابطوں کے ذریعے نمائندوں کو مستحکم بنائیں گے۔پارٹی صدرعبدلعلیم خان نے پارٹی پالیسی واضح کرتے ہوے ہر صوبائی اور قومی حلقے میں امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کر دیا۔آئی پی کا منشور ہی ہمارے لے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عام آدمی کے مسائل سے واقف ہیں اور ان مسال کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر قہر نازل کیا گیا ہے۔ آئی پی پی موٹر سایکل سواروں کو مفت اور سستا پٹرول دے کر اور مستحق افراد کو300یونٹ تک مفت بجلی فراہم کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنا قوم پر عذاب نازل کرنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں