سہ فریقی سربراہی اجلاس سے قبل، مصری صدر اور اردن کے بادشاہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات

قاہرہ (آئی این پی) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے مصر، اردن اور فلسطین کے مابین سہ فریقی سربراہی اجلاس سے قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں فلسطین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان احمد فہمینے کہا کہ مصری صدر اور اردن کے بادشاہ نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے دو طرفہ اور عراق کے ساتھ سہ فریقی تعاون کے فریم ورک کے تحت بالخصوص اقتصادی و تجارتی سطح پر تعلقات کو اس انداز میں فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے،دونوں رہنماﺅں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور فلسطینیوں کے منصفانہ اور جامع حل کے حصول میں مدد کے لیے فلسطینی بھائیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور امن عمل کی بحالی کے لیے کام کرنےکی کوششوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا،شاہ عبداللہ دوم نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر مصری صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماﺅں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی،مصری ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس کے دوران رہنماﺅں نے فلسطینی کاز میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں