کانگو میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، باغی گروپ کے 55 اراکین ہلاک
کنساشا (آن لائن) جمہوریہ کانگو میں حالیہ 2 ہفتوں سے جاری فوجی آپریشنوں کے دوران جمہوری اتحاد فورس اے ڈ ی ایف نامی باغی گروپ کے 55 اراکین کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ایتوری کے پولیس ڈائریکٹر پیکوس مبوکا نے ایتوری اور شمالی کیوو میں باغی گروپوں کے خلاف جاری آپریشنوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔مبوکا کے مطابق آپریشنوں میں اے ڈ ی ایف کے 55 باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوجیوں میں سے بعض زخمی ہوئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


