لاپتہ فیاض علی بازیاب ہو گئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ فیاض علی سرپرہ بازیاب ہو گئے، فیاض علی کی اہلیہ نرگس فیاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوہٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فیاض علی سرپرہ کی بازیابی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ‏الحمدللہ ! فیاض بازیاب ہو کر صحیح سلامت گھر واپس آ گئے ہیں ۔اللہ تیرا شکر ۔نرگس فیاض نے کہا ہے ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہر بار ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔ یادرہے کہ فیاض علی کو پہلی بار 30 اگست 2021 کو لاپتہ کیا گیا تھا ، 9 مہینے تک لاپتہ رکھنے کے بعد فیاض علی کو 21 مئی 2022ءکو بازیاب کیا گیا تھا ، جبکہ گزشتہ ہفتے انھیں دوبارہ لاپتہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب ان کی بازیابی کی اطلاع سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں