گاڑیوں سے وزرا، مشیروں والی نمبر پلیٹ اور نیلی بتی ہٹانے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت، بلوچستان پولیس

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان پولیس نے نجی گاڑیوں سے وزیر، ایم این اے ،ایم پی اے، کوآرڈینیٹرز کی پلیٹ اور بلیو بتی ہٹانے کے لئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ترجمان بلوچستان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کے تحلیل ہو نے کے بعد گاڑیوں پر وزیر، ایم این اے، ایم پی اے، کوآرڈینیٹرز کی پلیٹ لگانا اور بلیو بتی کا لگانا غیر قانونی عمل ہے، گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹ اور بلیو بتی لگانے والوں کو نمبر پلیٹ اور بلیو بتی ہٹانے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹے بعد ایسی غیر قانونی نمبر پلیٹ اور بلیو بتی کی حامل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا، غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں