ژوب،بند بوری میں لاش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے لیا

ژوب:ژوب پولیس نے ایک شخص کی بوری بند لاش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایس ایچ او ژوب حاجی محمد زہری نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کے ہمراہ سمبازہ روڈ نزد دریائے پل کے قریب ایک شخص کی بوری بند نعش قبضے میں لیکر ہسپتا ل پہنچادی جس کی شناخت صمد خان کے نام سے ہوئی ہے جو چند روز قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں