کینیڈا میں بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، 22 ہزار افراد بے گھر

ٹورنٹو(صباح نیوز)کینیڈا میں بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ سے متاثر شمال مغربی علاقوں سے تقریبا 22 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں 1100 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی، تیزی سے پھیلنے لگی ،آگ سے 13.2ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ دہائی کی بدترین آگ قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ کینیڈا کے جنوبی اور شمالی حصے میں جولائی میں سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت تھا، جو 37 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں