خاران میں چینی کی فراہمی ڈیلروں نے روک دی، دکانداروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا

خاران (انتخاب نیوز) خاران شہر میں ڈیلروں نے چینی کو روکا ہوا ہے، نہ عام عوام کو چینی دے رہے ہیں، نہ دکانداروں کو، دکاندار چینی کے حصول کیلئے لائن میں گھنٹوں تک کھڑے ہو کر ڈیلروں کی منت سماجت کرکے دن بھر میں ایک تھیلا بمشکل حاصل کرتے ہیں، عام عوام کو فی کلو چینی 190،200 میں خریدنا پڑتی ہے۔ اس حوالے سے عوامی اور سماجی حلقوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاران کے عوام نے اس وقت چینی کیلئے ترس رہے ہیں، اور ڈیلروں کی من مانیاں جاری ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں