کچھی میں لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان 20نومبر تک جنگ بندی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل
بولان (این این آئی) کچھی میں لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان ضلعی انتظامیہ کچھی کی امن کی کوششیں باور ثابت ہوگئی 20 نومبر تک جنگ بندی کرادی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کچھی ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین ہزارہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کی سربراہی میں کچھی کے علاقے باجی میں لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان زمینی تنازعے کیلئے کی جانے والی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ قبائلی جھگڑوں کی پرامن طریقے سے تصفیہ کیلئے پہلا قدم کامیاب 20 نومبر تک جنگ بندی کرادی گئی جبکہ متنازعہ علاقہ باجی میں ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے کیمپ کا انعقاد اور پرامن حل کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے گئی ہیں جوکہ دونوں قبائل سے بات چیت کرکے معاملے کو بخیر خوبی پر امن تصفیہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ،دریں اثناءضلع کچھی کے عوامی سیاسی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کچھی کی امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے امن کیلئے اٹھائے جانے والی کوششوں سے دو برادر اقوام میں رنجشیں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔


