بلوچستان میں نگراں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے کسی کا نام نہیں دیا، اے این پی
کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں وضاحت کی گئی کہ صوبے میں نگراںحکومت کی تشکیل کے حوالے سے اے ین پی نے نہ کسی کانام دیا ہے اور نہ ہی اس بارے پارٹی سے کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی نام مانگا ہے جہاں تک نگران حکومت کی فرائض اور ذمہ داری کا تعلق ہے تو اس کا بنیادی کام صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے نہ کہ سیاسی پارٹیوں کی بنیاد پر وزارتوں کی بندربانٹ کریں اس عمل کا مظاہرہ صوبہ پشتون خوا کی نگران حکومت کی شکل کے دوران دیکھا جاچکا ہے اور دو مہینے کے اندر اندر صوبہ پشتون خوا کی حکومت میں سیاسی جماعتوں پر مشتمل نگران وزرا ءکو فارغ کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بھی نگران حکومت کی تشکیل کو ہر قسم کی جانبداری سے دور رکھا جائے اور سیاسی جماعتوں میں پک اینڈ چوز ” کے عمل سے اجتناب اور غیر جانبدار نگران کابینہ تشکیل دیا جائے تاکہ کل اس پرکسی کو کسی قسم کا کوئی اعتراض نہ ہواور اگر نگراں حکومت کی تشکیل سیاسی و جماعتی بنیادوں پر کی گئی تو عوامی نیشنل پارٹی اس طرح کے ماورائے آئین اور نگراں حکومت کی اپنی آئینی مینڈیٹ سے تجاوز فیصلوں کی ہر فورم پر بھر پور مخالفت کریگی اور ساتھ ہی ہر آئینی فورم پر اس کو چیلنج کریگی۔


