راولپنڈی میں ریلی نکالنے کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان پر مقدمہ درج
راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی میں تحریک انصاف کارکنان کیخلاف ریلی نکالنے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے یونین کونسل 18 کے چئیرمین سجاد حیدر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں طلحہ، راجہ ناصر محفوظ، علی، عرفان، حماد بٹ، فرہاد بٹ، شرجیل عثمان اور عبدالمعیز کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں آٹھ افراد کو نامزد کرنے کے علاوہ 15 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق کارکنوں نے لیاقت باغ سے فیض آباد تک موٹرسائیکل ریلی نکالی اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔ پولیس کے مطابق ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی کی گئی، کارکنوں نے کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 188 کی خلاف ورزی کی۔
Load/Hide Comments


