اے این ایف بلوچستان کی کاروائیاں، غیر ملکی سمیت 5 ملزمان گرفتار، منشیات بر آمد
کوئٹہ( این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے7کاروائیوں میں2707کلوگرام منشیات اور 1193لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 1غیر ملکی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں60کلوگرام افیون، 255کلوگرام ہیروئن، 2162 کلوگرام چرس، 195کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور 35 کلو کریسٹل ہیروئن شامل ہیں ۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


