بلوچستان میں بڑے پیمانے پر بیورو کریسی اور افسران کے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان
اوتھل (این این آئی) نگراں وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کے چارج سنبھالنے ہی بلوچستان میں میں جلد ہی بڑے پیمانے پر بیورو کریسی اور افسران کے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان، واضح رہے کہ گزشتہ حکومت ان کے وزراءاور حکومتی ایم پی ایز نے اپنے اپنے علاقوں میں اپنے منظورنظر انتظامی و دیگرافسران تعینات کئے تھے، جو انتخاب میں اثرانداز ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کے چارج سنبھالنے ہی بلوچستان آئندہ چند دنوں میں بلوچستان میں صوبائی اور ضلعی سطح پر بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سابقہ حکومت، حکومتی وزرا اور صوبائی اسمبلی کے ممبران نے اپنے اپنے ضلعوں میں اپنے من پسند انتظامی و دیگر اہم افسران اپنی مرضی کے تعینات کئے تھے جب کہ سابق حکومت جاتے جاتے بھی تبادلے کر کے گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اگر عام انتخابات تک یہ ہی افسران تعینات رہتے ہیں تو یہ افسران انتخابی عمل میں اثرانداز ہوسکتے ہیں۔جس کے باعث صوبائی بیوروکریسی اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر افسران کو تبدیل کرکے غیرجانبدار افسران تعینات کئے جانے کا امکان ہے تاکہ آئندہ ہونے والے انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ ہوں۔


