کندھ کوٹ، ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، ورثا کا انڈس ہائی وے پر دھرنا
کندھ کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)کندھ کوٹ میں قمبرانی لاڑو سے ڈاکوئوں نے چوکیدار سمیت 2افراد کو اغوا کرلیا۔ورثا نے واقعہ کیخلاف انڈس ہائی وے بلاک کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔قمبرانی لاڑو کے مقام سے صبح چار بجے کے قریب ڈاکو ایک سکول چوکیدار اللہ رکھیو قمبرانی اور فاروق قمبرانی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں افراد کو اٹھا کر کچے کے طرف فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس ڈاکوئوں کا پیچھا کرنے کچے کے طرف روانہ ہوگئی۔دوسری جانب مغویوں کے ورثا قمبرانی برادری کے درجنوں افراد نے قمبرانی لاڑو انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔اغوا کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


