اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں13روز کی توسیع کردی۔لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں 9مئی کوعمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


