سابق رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیاسی امور کے مشیر سے ملاقات
حب (نمائندہ انتخاب) سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیاسی اُمور کے مشیر مائیکل گبس (Micheal Gibbs)سے ملاقات ،امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیاسی اُمور کے مشیر سے ایک گھنٹے سے زائد کی ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کے سیاسی اُمور سمیت دیگر مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر امریکن ڈپلومیٹ نے بلوچستان میں ترقی کے حوالے سے امکانات پر زور دیا سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے یو ایس ایڈ کی جانب سے بلوچستان میں کئے گئے اقدامات پر اُنکا شکریہ ادا کیا ۔
Load/Hide Comments


