کوئٹہ ،ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیا، عام استعمال کی دوائیں بھی ناپید
کوئٹہ(یو این اے )ایک مہنگائی دوسرا دواں کا بحران، مریضوں کیلئے جینا مشکل ہوگیا۔دواں کی قلت کا مسئلہ سنگین تر ہو گیا۔ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے انسولین اور سانس کے مریضوں کی زندگی بچانے والے ان ہیلر تک دستیاب نہیں ہیں۔اینٹی بائیوٹکس ، اسکن انفیکشنز، ڈائریا، پیٹ درد ، بلڈ پریشر اور بخار کی دوائیں بھی مارکیٹ سے غائب ہیں۔دماغی امراض ، کولیسٹرول ، سردرد، پراسٹیٹ کی دوائیں اور ڈائیلسز کیلئے ہائپرین انجیکشن بھی میڈیکل اسٹورز پر موجود نہیں۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کہتے ہیں دواں کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائیں گے۔ ڈریپ کی جانب سے جان بچانے والی 25 دواں کی نئی قیمتیں بھی مقرر کر دی گئیں۔نگران وفاقی وزیر صحت کہتے ہیں کسی کو دواں کے مصنوعی بحران کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کی مدد سے ناجائز منافع خوروں کا راستہ روکیں گے۔
Load/Hide Comments


