لندن میں تیز رفتار کار مسجد کے باہر نمازیوں پر چڑھ دوڑی، متعدد زخمی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے میں ایک تیز رفتار کار مسجد کے باہر موجود چار نمازیوں پر چڑھ دوڑی۔ لندن پولیس کے افسران ایک گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے جو رات 11 بج کر 54 منٹ پر وائٹ چیپل کے قریب فیلڈ گیٹ اسٹریٹ میں بنچوں پر بیٹھے مقامی لوگوں سے جا ٹکرائی۔ حکام کے مطابق تین متاثرین کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ چوتھے کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے وقعہ سے جاری ویڈیوز میں متاثرین میں سے دو کو ملبے میں دبے شخص کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments


