کوئٹہ، کلی شیخان گورنمنٹ پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے طالبعلم زخمی

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے کلی شیخان میں گورنمنٹ کے پرائمری سکول کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا مقامی افراد نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا زخمی طالب علم کو فوری طور پر اساتذہ نے ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی مقامی افراد نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول میں غریب بچوں کی اکثریت زیر تعلیم ہے خستہ حال عمارت کی مرمت و بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا علاقے کے سیاسی و سماجی رہنما حاجی ظریف گجر نے نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ،چیف سیکرٹری بلوچستان سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کلی شیخان ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ کی خستہ حال عمارت کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کوزندگی کوخطرہ لاحق ہے اس لیے عمارت کی تعمیر و مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں